01 دسمبر ، 2014
اسلام آباد...... پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کا نام فائنل نہیں ہواہے، کوشش ہے غیرمتنازع شخص کو چیف الیکشن کمشنربنایا جائے،5 دسمبرسے پہلے چیف الیکشن کمشنرکانام فائنل ہوجائے گا۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکے نام پر کل وزیراعظم سے پھربات ہو گی،سپریم کورٹ کو 5 دسمبر سے پہلے اٹارنی جنرل کےذریعے چیف الیکشن کمشنر کے نام سےآگاہ کردیاجائیگا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنرکے تقررپرتفصیلی بات چیت ہوئی۔خورشید شاہ کا کہناتھا کہ حکومت کوکہاہےکہ عمران خان سےڈائیلاگ کرکےمعاملات حل کرے، کنٹینروالےکہتےہیں کہ پٹرول کی قیمتیں انکی وجہ سےکم ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےممبران پرتنقیدہورہی ہے،انکو خود سوچنا چاہیے، اتنی تنقیدکےبعدالیکشن کمیشن کےممبران کواستعفیٰ دیناچاہیے تھا۔