کاروبار
03 دسمبر ، 2014

جیٹ فیول کا ذخیرہ ختم،پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز متاثر ہونے کا خدشہ

 جیٹ فیول کا ذخیرہ ختم،پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی......پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس جیٹ فیول کا بچا کھچا ذخیرہ بھی ختم ہوجانے کے بعدقومی ایئر لائن کو ایندھن کی سپلائی بندہوگئی۔پی ایس او ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس جیٹ فیول کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے جس کے بعد قومی ایئر لائین کوایندھن کی ترسیل بند کر دی گئی ہے۔گزشتہ روز عدم ادائیگی کے باعث پی ایس او کو ریفائنریز نے جیٹ فیول کی سپلائی بند کردی تھی ۔پی ایس او حکام کا کہنا ہے پی ائی اے پی ایس او کی 12 ارب روپے کی مقروض ہے۔ واجبات کی ادائیگی شروع ہوجائے تو پی ایس او کی جانب سے ریفائنریز کو رقم کااجراء ہو جائے گاجس کے بعد ایندھن کی سپلائی بحال ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :