کھیل
04 دسمبر ، 2014

دبئی ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

دبئی ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

دبئی .......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی کےانٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شاہد خان آفریدی(کپتان)، سرفراز احمد ،اویس ضیا،محمد حفیظ ،عمر اکمل،حارث سہیل،سعد نسیم، انور علی،سہیل تنویر،رضا حسن اور محمد عرفان شامل ہیں۔جبکہ کیوی ٹیم میں کین ولیمسن(کپتان)،مارٹن گپٹل،اے پی ڈیوش،راس ٹیلر،سی جے اینڈریسن ،لیوک رانچی،جیمز نیشام،ناتھن میک کولم،اے ایف میلنی،میٹ ہنری،میچل،میکلےناگن شامل ہیں۔

مزید خبریں :