دنیا
08 دسمبر ، 2014

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی طبیعت میںبہتری

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی طبیعت  میںبہتری

مکہ مکرمہ.......امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کوہفتےکے طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ان کی طبیعت نمازمغرب کی امامت کےدوران خراب ہوئی تھی ۔امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس ہفتے کے روزمسجد الحرام میں نمازمغرب کی امامت کررہے تھے،سورہ فاتحہ کی تلاوت کے دوران ان کو شدید کھانسی کا دورہ پڑا،اس کے باوجود انھوں نے سورہ فاتحہ مکمل کی۔ خانہ کعبہ کے موذن شیخ ماجد بن عباس نےجیونیوزکے بیوروچیف فیصل عزیزخان سے گفتگو میں بتایا کہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کوغیرمعمولی کھانسی کا ٹھسکا لگا،جس کے بعد ان کا فوری میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق اب ان کی طبیعت بہتر ہے،خانہ کعبہ کے موذن شیخ ماجد بن عباس کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے آج بھی نماز مغرب پڑھائی ہے۔

مزید خبریں :