دنیا
08 دسمبر ، 2014

افغانستان میں 24گھنٹوں میں 19طالبان ہلاک ،ایک گرفتار

افغانستان میں 24گھنٹوں میں 19طالبان ہلاک ،ایک گرفتار

کابل.......افغانستان میں نیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 19 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزار ت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیشنل سیکورٹی فورسز اور انسداددہشت گردی جوائنٹ آپریشن میں 19 طالبان مزاحمت کار ہلاک ہوئے۔ آپریشن میں 2 زخمی اورایک کو گرفتار بھی کیاگیا ہے۔ صوبوں ننگرہار، پروان، بغلان، قندھار، زابل،ارزگان، میدان، وردک، لوگار، غزنی، خوست اور پکتیکا میں آپریشن کیاگیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ، ہتھیاراور 31 قسم کی نصب کی جانےوالی بم ڈیوائسزقبضے میں لے لی گئی ہیں۔

مزید خبریں :