دنیا
08 دسمبر ، 2014

برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ نیو یارک پہنچ گئے

برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ نیو یارک پہنچ گئے

نیو یارک.......برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ "کیٹ مڈل ٹن" تین روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ گئے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ پہلی بار امریکا کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔کیٹ مڈلٹن ایسے وقت امریکا پہنچی ہیں ،جب کہا جارہا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر ماں بننے والی ہیں ۔اپنے دورے میں شاہی جوڑا بچوں کے ایک فلاحی ادارے کے علاوہ نائن الیون کی یادگار اور میوزیم کا بھی دورہ کرے گا۔شہزادہ ولیم آج وائٹ ہائوس میں صدر اوباما سے ملاقات کرنے کے علاوہ ایک سمینار میں بھی شرکت کریں گے۔ برطانوی شاہی جوڑا آج باسکٹ بال میچ بھی دیکھےگا۔

مزید خبریں :