کاروبار
25 اپریل ، 2012

نیپرا نے بجلی کا یونٹ 2 روپے 38 پیسے مہنگا کردیا

نیپرا نے بجلی کا یونٹ 2 روپے 38 پیسے مہنگا کردیا

اسلام آباد… ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی نزخوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے فروری اور مارچ کیلئے بجلی کا یونٹ 2 روپے 38 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی نزخوں میں اضافے کی پٹیشن پر نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ، نیپرا نے آج سماعت کی ، نیپرا نے رواں سال کے ماہ فروری کیلئے فی یونٹ 59 پیسے اور مارچ کیلئے 1 روپیہ 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ۔ بجلی نزخوں میں اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن پر نہیں ہوگا اور مہنگا کیا گیا ٹیرف ، وصول کرنے کے مہینے کا تعین بھی بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :