08 دسمبر ، 2014
لاہور.........پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے فیصل آباد میں قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر افسوس کااظہارکرتےہوئے ذمے دار افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں ہونےوالی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لےلیا اور مسلم لیگی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں اور اشتعال میں آئے بغیر صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔محمدشہباز شریف نےکہاکہ فیصل آباد میں پیدا ہونےوالی صورتحال بعض سیاسی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات اور گھیراؤ جلاؤ کی اپیلوں کا نتیجہ ہے۔