09 دسمبر ، 2014
کراچی.......متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حق پرست شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں ”یوم شہدائے حق“ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گایوم شہدائے حق کے سلسلے میں ملک بھر میں ایم کیوا یم کے ضلعی دفاتر، سیکٹرز اور یونٹوں میں تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، اور ان اجتماعات میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن و فاتحہ خوانی کی جائے گی۔پیر کے روز یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور، رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دی، جبکہ مرکزی اجتماع آج تین بجے سہ پہر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یادگار شہدائے حق کے سامنے ہوگا۔