دنیا
25 اپریل ، 2012

شام اقوام متحدہ امن منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنائے، ہیلری کلنٹن

واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ شام امن منصوبے کو فوری طور پر عملی جامہ پہنائے ۔غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ اگر شام میں عالمی امن منصوبہ ناکام ہوگیا تو کوئی بھی اس کے ساتھ دوبارہ کھڑا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شام کے صدر بشارالاسد اس کے حامیوں اور فوج کے پاس عنان امن منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تشدد ختم کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اس وقت تک کامیاب قرار نہیں دیا جا سکتا جب تک تمام فریقین ملک میں اقوام متحدہ کے مبصرین کی موجودگی سے مستفید نہ ہو سکیں۔

مزید خبریں :