دنیا
25 اپریل ، 2012

بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ہے‘ بان کی مون

نیویارک…اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بحرین کی جیل میں ایک سماجی کارکن قیدی کی بھوک ہڑتال پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کی حکومت ملک میں حقوق انسانی کا احترام کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحرینی حکام سماجی کارکن الخواجہ صحیح طریقے اور ہیومینٹیرین بنیادوں پر بلاتاخیر فوری طور پر حل کرے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ بحرین میں حقوق انسانی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ خصوصاً سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہر روز کا معمول بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحرین کے دونوں فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تشدد اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور ملک میں امن وامان کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

مزید خبریں :