11 دسمبر ، 2014
کابل......جنگ سے تباہ حال افغانستان کے شہر کابل میں مشہور کنگ فو اسٹار بروس لی کے ہم شکل افغانی عباس علی زادہ کی تصاویر اور وڈیو کی آج کل انٹر نیٹ پر دھوم ہے عباس علی زادہ کابل میں رہتا ہے اور آج کل انٹرنیٹ پر اس کی تصاویر اور وڈیوز نے دھوم مچا رکھی ہے ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ عباس کی شکل بروس لی سے ملتی ہے۔انٹر نیٹ پر موجود تصاویر میں عباس بروس لی کی فائٹنگ اسٹائل کی کاپی کرتا نظر آتا ہے ، عباس کا ہئیر اسٹائل بھی بروس لی جیسا ہی ہے ۔عباس کا کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈ اسٹار بننا چاہتا ہے ، وہ نن چک سے کنگ فو کی پریکٹس بھی کرتا ہے ۔ مارشل آرٹس اکیڈمی کے ٹرینر عباس کو ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔عباس چاہتا ہے کہ اسے افغان بروس لی کے نام سے پکارا جائے۔ عباس کا کہنا ہے کہ افغانستان سے ہمیشہ جنگ کی خبریں آتی ہیں۔ میں خوش ہوں کہ میری کہانی مثبت ہے۔