دنیا
11 دسمبر ، 2014

ایک ماہ کے دوران جنگجوگروہوں نے5 ہزار افرادہلاک کئے

 ایک ماہ کے دوران جنگجوگروہوں نے5 ہزار افرادہلاک کئے

لندن.....ایک برطانوی نشریاتی ادارہ نے کہا ہے کہ اس سال نومبر میں دنیا بھر میں جنگجو گروہوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارہ نے ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا ہے کہ القاعدہ، اُس کی مختلف شاخوں اور اس کے نظریات کے حامی گروہ دنیا کے چودہ ممالک میں سرگرم ہیں۔ نومبر میں سب سے زیادہ افراد کو عراق، نائجیریا، افغانستان اور شام میں نشانہ بنایا گیا۔۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں دنیا کے چودہ ممالک میں پانچ ہزار بیالیس افراد القاعدہ اور اس کے نظریاتی گروہوں کی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے، جن میں سے سب سے زیادہ اموات عراق اور شام میں ہوئیں، جہاں دولتِ اسلامیہ نے 2 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کیا ۔ دولتِ اسلامیہ کے بعد سب سے زیادہ افراد کو ہلاک کرنے والا دوسرا بڑا گروہ بوکوحرام ہے، جس نے چند بڑے حملوں میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو موت کے گھاٹ اتارا۔ ہلاک ہونے والے5ہزار42فراد میں تقریباً ایک ہزار جنگجو شامل ہیں، جو سکیورٹی فوسرز کی کاروائیوں یا اپنے حملوں کے دوران مارے گئے ۔ جہادیوں کے علاوہ مارے جانے والے لوگوں میں نصف سے زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی ،جن کے بعد مارے جانے والوں میں سب سے زیادہ تعداد فوجیوں کی رہی ۔

مزید خبریں :