12 دسمبر ، 2014
اسلام آباد .....دھرنوں اور احتجاجوں کے باعث برآمدات میں اضافے کیلئے حکومتی کوششیں دھری رہ گئیں ،یورپ سے ملنے والی تجارتی مراعات کے باوجود ایکسپورٹس میں اضافے کے بجائے کمی دیکھی گئی ۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 34فیصد بڑھ کر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ۔اس عرصے میں ملکی درآمدات 12 فیصد اضافے سے 20ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں جبکہ ایکسپورٹس 4 فیصد گھٹ کر محض 9ارب 90 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تاہم توانائی بحران اور سیاسی انتشار کےسبب تاجروں کو ایکسپورٹس آڑڈرز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔