کاروبار
25 اپریل ، 2012

لاہور: پریم نگر کے مقام پر نئی ڈرائی پورٹ کا افتتاح

لاہور: پریم نگر کے مقام پر نئی ڈرائی پورٹ کا افتتاح

لاہور…لاہور کے نزدیک پریم نگر کے مقام پر نئی ڈرائی پورٹ کا افتتاح ہوگیا ہے۔ تاجروں کے دیرینہ مطالبہ پر قائم کی جانیوالی اس ڈرائی پورٹ پر سڑک اور ٹرین کے ذریعے مال لایا جاسکے گا اورتاجروں کو کلیئرنگ کیلئے کراچی نہیں جانا پڑیگا۔لاہور کی تاجر برادری کا عرصہ دراز سے مطالبہ تھا کہ انھیں جدید سہولتوں کے ساتھ نئی ڈرائی پورٹ مہیا کی جائے ،بالاخر ان کی سن لی گئی۔لاہور سے چند کلو میٹر دور رائے ونڈ ریلوے لائن کے ساتھ 100ایکڑاراضی پر پریم نگر ڈرائی پورٹ قائم کردی گئی ہے جس میں ٹرمینل، بڑے شیڈز اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔ کلکٹرکسٹم کا کہنا ہے کہ علاقائی ملکوں کیساتھ تجارت میں یہ ڈرائی پورٹ بہت معاون ثابت ہوگی۔یہ ڈرائی پورٹ پاکستان ریلوے اورایک نجی کمپنی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے جہاں ون ونڈو آپریشن کے تحت سامان کلئیر ہوگا اورتاجروں کوانتظار کی کوفت سے نجات مل جائیگی۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بیشتر امپورٹرز اورایکسپورٹرز کے سامان کی کلئیرنگ کراچی میں ہوتی تھی۔لاہورمیں نئی ڈرائی پورٹ کے قیام سے نہ صرف اندرون وبیرون ملک تجارت کوفروغ ملے گا بلکہ پیسے اوروقت کی بچت بھی ہوگی۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں