پاکستان
25 اپریل ، 2012

فیصل آباد:زمینداروں کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی

فیصل آباد …فیصل آباد میں 2 زمینداروں نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانا بنا ڈالا،متاثرہ خاتون کا شوہر ملزمان سے 2 لاکھ روپے لیکر مقدمہ سے دستبردار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری کی رہائشی دو بچوں کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ وہ گھر میں اکیلی تھیکہ یونس اور اختر نامی علاقے کے دو زمیندار گھر میں گھس آئے، اوراسیجبری زیادتی کا نشانا بنایا اور فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد خاتون کا طبی معائنہ کرایا جس میں زیادتی کی تصدیق بھی کی گئی،ملزم تو گرفتار نہ ہوسکے لیکن انہوں نے 2 لاکھ روپے دیکر خاتون کے شوہر کو خرید لیا،جو اپنی غیرت سے ہی دستبردار ہوچکا ہے،خاتون نے جب پیسوں کے عوض اپنی عزت کا سودا کرنے سے انکار کیا تو شوہر نے بھی اسے گھر سے نکال دیااور بچے بھی اپنے پاس رکھ لئے ۔متاثرہ خاتون نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے،ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اگر تفتیش سے مطمئن نہیں تو وہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے درخواست دے سکتی ہے۔

مزید خبریں :