25 اپریل ، 2012
پشاور …پشاور سے متصل نیم قبائلی علاقے میں موسم بہار کے کھیلوں کا رنگا رنگ میلہ پشاور میں شروع ہو گیا ہے۔میلہ کا اہتمام پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا ہے۔ جس میں تیر اندازی، والی بال اور کرکٹ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی نوید اکبر نے میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد شنواری کا کہنا تھا کہ قبائلی کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اور حکومتی کوششیں جاری رہیں تو جلد ہی فاٹا کے کھلاڑی بھی قومی ٹیموں تک رسائی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔