14 دسمبر ، 2014
لاہور ....لاہور میں برائیڈل فیشن ویک اپنی تمام تر رنگینیوں کےساتھ اختتام پذیر ہو گیا،آخری روز دس ڈریس ڈیزائنرز کی دلکش تخلیقات کی نمائش کی گئی ،ٹاپ ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرتی رہیں۔3 روزہ فیشن ویک میں ملک بھر کے معروف برینڈز کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔موسم سرما کی مناسبت سے تیار کردہ دلکش عروسی ملبوسات پر ڈریس ڈیزائنرز کے دلکش انداز شائقین کو خوب بھائے ۔فیشن ویک کے آخری روز ملبوسات کے ساتھ دیدہ زیب زیورات کی نمائش بھی کی گئی۔تین روز تک جاری رہنے والے فیشن ویک میں 26ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات شامل کیے گئے جنہیں ٹاپ ماڈلز نے زیب تن کر کے نمائش کیلئے پیش کیا۔