پاکستان
15 دسمبر ، 2014

تحریک انصاف نےلاہور کی کئی شاہراہوں کو بند کردیا

تحریک انصاف نےلاہور کی کئی شاہراہوں کو بند کردیا

لاہور.....تحریک انصاف کے کارکنان نے لاہور شہر کی مختلف شاہراہوںپر ٹائر جالاکر اور روکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے۔ امر سدھو ، یتیم خانہ ، بھٹہ اور ڈیفنس چوک سمیت کئی سڑکیں بند کر دیں ۔ میٹرو بس پر پتھراؤ۔شہربھرمیں میٹروبس سروس معطل کردی گئی، ایمپریس روڈ پرواقع متعددپرائیوٹ اسکول بند کردیےگئے۔کئی پرائیویٹ اسکولوں اور کالجز نے آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے ہیںاور اسکول انتظامیہ نے بچوں کو انکے گھرواپس بھیج دیاجبکہسرکاری اسکولوں میں بچوں کی آمدجاری لیکن حاضری معمول سےکم ہے،شہر کی خراب صورتحال کے باعث سرکاری اسکولوں کےبچوں کےوالدین پریشانی کاشکارہیں۔شہر کی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر گاڑیوں کو رو کا جا رہاہے ۔اس موقع پر بحث و تکرار بھی ہو رہی ہے ۔

مزید خبریں :