پاکستان
15 دسمبر ، 2014

اگر پوریاں تلی اورحلوے کی خوشبو پھیلی ہے ،تو لاہور کھلا ہے، پرویز رشید

 اگر پوریاں تلی اورحلوے کی خوشبو پھیلی ہے ،تو لاہور کھلا ہے، پرویز رشید

اسلام آباد .....وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر پوریاں تلی جا رہی ہیں اور حلوے کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے ،تو لاہور کھلا ہے ،عمران کے ٹائیگرز نے میٹرو بس پر پتھراو کر کے تشدد کی ابتدا کر دی ہے ۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام اباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ حلوہ پوری ، نان کلچے، سری پائے ، نہاری کی دکانیں کھلی ہیں تو ابھی ہڑتال نہیں ہوئی۔اگر پوریاں تلی جا رہی ہیں اور حلوے کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے ،تو لاہور کھلا ہے ۔ میڈیا کیمروں کا رخ دھرنا چوکوں سے ہٹا کر ،زرا ناشتوں سے لطف اندوز ہونے والے لاہوریوں کی طرف بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگروں نے میٹرو بس پر پتھراؤ کر کے تشدد کی ابتدا کر دی ہے ۔

مزید خبریں :