پاکستان
15 دسمبر ، 2014

کراچی :چینسر ہالٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ملزم گرفتار ، دوسرا فرار

کراچی :چینسر ہالٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ملزم گرفتار ، دوسرا فرار

کراچی .....کراچی کے علاقے چینسر ہالٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی پولیس کا چینسرہالٹ کے قریب جرائم کی واردت میں ملوث ملزمان سے آمنا سامنا ہوگیا،جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہےجبکہ اس کی شناخت نور الدین کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کیخلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ نمبر 251/2014 درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :