پاکستان
15 دسمبر ، 2014

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، دفتر جانے والوں کی پٹائی

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، دفتر جانے والوں کی پٹائی

لاہور .....تحریک انصاف پاکستان کے کارکنان کی جانب سے لاہور میںاحتجاج جاری ہے،یتیم خانہ، بھٹہ اور ڈیفنس چوک سمیت لاہور شہر کی کئی سڑکیں ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیں ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے دفتر جانے والے افراد کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور بچوں کو اسکول بھی جانے نہیں دیا ۔احتجاج کے باعث قلعہ گوجر سنگھ میں کوئین میری کالج میں آج ہونیوالا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہےجبکہ ایچی سن کالج میں آج ہونیوالا پرچہ معمول کے مطابق جاری ہے ۔تحریک انصاف کے احتجاج سے شہری پریشان ہیں اور بچوں کی تعلیم کا حرج ہورہا ہے۔

مزید خبریں :