انٹرٹینمنٹ
15 دسمبر ، 2014

عامرخان کی نئی کامیڈی فلم" پی کے" کانیا تعارفی پرومو جاری

 عامرخان کی نئی کامیڈی فلم

ممبئی......بالآخرعامر خان نے بتا ہی دیا کہ وہ خلاباز ہیں اور چاند پر بھی جا چکے ہیں،سپر اسٹار عامرخان کی نئی کامیڈی فلم" پی کے" کانیا تعارفی پرومو جاری کردیا گیا۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی آنے والی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم" پی کے" کے ٹریلر کے بعد اس کا نیا تعارفی پرومو بھی ریلیز کر دیاگیا ہے۔اس پرومو میں عامرخان، انوشکا شر ما کو انٹر ویو دیتے ہوئے ا پنا نام بتا نے کے ساتھ ساتھ اس راز سے بھی پر دہ اٹھا رہے ہیں کہ وہ کر تے کیا ہیں ۔با لآخر عامرخان نے بتا ہی دیا کہ وہ خلابازہیںاورایک مر تبہ چاندپربھی جا چکےہیں ۔ پروڈیوسروڈائیریکٹر راج کمار ہرانی کی اس فلم میں عامر خان اور انوشکا شر ما مرکزی کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے علا وہ اس میں سوشانت سنگھ اوربو من ایرانی بھی اہم رول اداکر تے نظر آئیں گے۔عامرخان کی اس فلم میں منا بھائی سنجے دت بھی مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہونگے جسے دنیا بھر میں 19دسمبر کو عام نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :