پاکستان
17 دسمبر ، 2014

سانحہ پشاور: شہداء کیلئے پاکستان بھر کے اسکولوں میں دعائیہ تقریب

سانحہ پشاور: شہداء کیلئے پاکستان بھر کے اسکولوں میں دعائیہ تقریب

کراچی .....سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں پاکستان کے مختلف اسکولوں کی اسمبلیوں میں شہداء کیلئے خصوصی دعا کی جارہی ہے۔ کراچی کےکئی اسکولوں میں اس قومی سانحہ پر ہر آنکھ اشک بار اور دل غم سے رنجیدہ ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں بھی پشاور کے اسکول کے حملے میں ایک سو سے زائد بچوں کی شہادت پر ہر دل دکھی ہے۔شہر کے مختلف اسکولوں میں اسمبلیوں کا آغاز خصوصی دعائوں سے کیا گیا ہے۔اس موقع پر بچوں نے دہشتگردی سے لڑنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ملتان کے بچے بھی اسکولوں میں موجود ہیں ،بچوں کے والدین کو سانحہ پشاور بھی خوف میں مبتلا کرسکا نہ بچوں کو ڈرا سکا ۔مختلف اسکولوں میں بچے تعلیم کیلئے پہنچے۔اسکولوں میں اس گہماگہمی کے دوران بچوں نے پاکستان کی ترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما سیکیورٹی اہلکاروں سے محبت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :