پاکستان
17 دسمبر ، 2014

سانحہ پشاور پر بلایا گیا اجلاس ،راہنمائوں کی آمد کا سلسلہ شروع

سانحہ پشاور پر بلایا گیا اجلاس ،راہنمائوں کی آمد کا سلسلہ شروع

پشاور......دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے سیاسی رہنما متحد ہوگئے ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کےلئے سیاسی راہنمائوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اور اب تک عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان،آفتاب شیر پائو،جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اور ایم این اے طارق اللہ ،جے یو آئی ف کے مولاناعبد الغفورحیدری,وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،وزیراعظم کے مشیرامیرمقام اور مسلم لیگ(ن)کےاقبال ظفرجھگڑا اجلاس کےلئے گورنر ہائوس پشاور پہنچ چکے ہیں جبکہ، خورشید شاہ، اعتزاز احسن،فاروق ستار اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اہم راہنما وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان بھی دیگر قومی راہنمائوں ساتھ بیٹھیں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کہا ہےکہ ، دہشت گرد سن لیں، ہم اپنے بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

مزید خبریں :