18 دسمبر ، 2014
کراچی....... کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی مردوں کی ٹیم سیمی فائنل میں ایران اور خواتین کی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوں گی۔ دونوں میچ جمعرات 18دسمبر کو بھارت کے شہر سنگرور میں کھیلے جائیں گے، مردوں کی ٹیم کامیچ دوپہر12:30اورخواتین کا میچ دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان نے ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں ارجنٹائن کو45-20 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔ بھارت کے شہر امرتسر میں کھیلے جانے والے میچ میں سانحہ پشاور کی وجہ سے میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی اور پاکستانی پلیئرز نے بازوپر کالی پٹیاں باندھ کرمیچ کھیلا۔