18 دسمبر ، 2014
واشنگٹن...... نصف صدی کے بعد امریکا اور کیوبا نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیاہے۔ قیدیوں کی رہائی شروع اور تجارتی پابندیاں ختم ہونے لگی ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکا اورکیوبا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے اعلان کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔ کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اُن کے ملک پر عائد تجارتی پابندیاں اٹھا لے۔پانچ دہائیوں سے عائد پابندیوں نے انسانی اور اقتصادی سطح پر بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔اعلان کے بعد کئے جانے والے اقدامات میں امریکا میں قید کیوبا کے شہری ایلن گروس اور کیوبا میں قید تین امریکیوں کی رہائی بھی شامل تھی۔ گزشتہ روز فلوریڈا جیل سے رہا ہونے والے کیوبا کے 3 ایجنٹ ہوانا پہنچے ، جن کا کیوباکے صدر کاسترو نے استقبال کیا۔