19 دسمبر ، 2014
واشنگٹن......امریکا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی مجوزہ فلسطین امن معاہدے کی قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے۔واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ فلسطین کےمجوزہ امن معاہدے کامسودہ دیکھاہے۔امریکا سمجھتا ہے کہ مسودے پرمزیدمشاورت کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی مختلف رہنماوٴں سے ملاقاتوں میں امن معاہدے پرتبادلہ خیال کررہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مذاکرات کے نتائج سے قبل کسی دوسرے معاہدے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ فلسطین نےامن معاہدےکی قراردادکامسودہ گزشتہ روزاقوام متحدہ میں جمع کرایاتھا۔مجوزہ مسودے میں فلسطینی علاقے سے دوہزارسترہ کے آخرتک اسرائیلی فوج کے انخلا اورفلسطین کی آزاد ریاست کے طورپرمنظوری جیسے اہم نکات شامل ہیں۔