کھیل
20 دسمبر ، 2014

برسبین ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے بھارت کو 4وکٹ سے ہرادیا

برسبین ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے بھارت کو 4وکٹ سے ہرادیا

برسبین.....برسبین.....آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان برسبین میں جاری دوسرا ٹیسٹ کینگروز نے 4وکٹ سے جیت لیا ہے۔اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم کو 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ہوم گراونڈ پر ون ڈے میچ میں 264 رنز بنانے والے روہت شرما صفر،کپتان دھونی صفر،کوہلی ایک رن بناسکے۔ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارت نے ایک وکٹ پر 71 رنز سے اننگز آگے بڑھائی،لیکن صرف 87 کے اسکور پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔کوہلی،ایک رہانے 10،روہت شرما،اور دھونی صفر پر آوٹ ہوئے،شیکھر دھون 81 اور پوجارا43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارتی ٹیم 224 رنز پر آوٹ ہوگئی ،آسٹریلیا نے 128 رنز کا ہدف چھ وکٹ پر حاصل کرکے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی،کرس روجرز 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میچ کی پہلی اننگ میں بھارت نے مرلی وجے کی 144رنز کی اننگ کی بدولت 408رنز بنائے جس کا جواب آسٹریلیا نےکپتان اسٹیو اسمتھ کے 133کی بدولت 505بناکر دیا ۔ دوسری اننگ میں بھارت کی پوری ٹیم 224رنز تک محدود رہی ۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ میں ہیز لے وڈ نے 7،لیتھن لیون 5،مچل جانسن نے 4کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

مزید خبریں :