20 دسمبر ، 2014
لندن......انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے الیسٹر کُک کو ہٹا کر اُن کی جگہ اوون مورگن کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔یہ تبدیلی ورلڈ کپ سے صرف دو مہینے پہلےکی گئی ہے۔ سری لنکا سے سیریز میں شکست کے بعد سلیکٹرز نے کک کو اس عہدے سے فارغ کردیا۔اگرچہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ پال ڈاؤنسیڈ نے کہا کہ تھا کہ انہیں ’حیرت‘ ہو گی اگر کُک کو ورلڈ کپ سے پہلے تبدیل کیا گیا، تاہم چار رکنی سلیکشن پینل میں ان کا ووٹ نہیں تھا۔ دوسری جانب کوچ اور سلیکٹرز نے کُک کی ورلڈ کپ کے لیے کپتانی کی گارنٹی دینے سے انکار کر دیا تھا۔مورگن نے اپنے کیئریر کا آغاز آئرلینڈ سے کیا تھا۔ انہوں نے انگلینڈ کے لیے اب تک 107 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔