20 دسمبر ، 2014
بنوں......الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ کا انقاد کیا گیا ، جس میں متاثرین کو سردی سے بچاو کا سامان دیا گیا ۔الخدمت فاونڈیشن پنجاب نے بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کے 500 خاندانوں میں سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑے ۔ رضائیاں ، کمبل اور دیگر سامان کی تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ آئی ڈی پیز کیمپ میں طبعی سہولیات فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی الخدمت فاونڈیشن آئی ڈی پیز کے 510 خاندانوں کی امداد کر چکی ہے ۔