پاکستان
20 دسمبر ، 2014

ہنگو :مامو خوڑ کے قریب موٹرسائیکل میں بارودی مواد کا دھماکا

ہنگو :مامو خوڑ کے قریب موٹرسائیکل میں بارودی مواد کا دھماکا

ہنگو ........ہنگو میں ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا ۔دوسرے موٹر سائیکل میں نصب 6کلو وزنی بارودی موادکو ناکارہ بنادیاگیا ہے ۔پولیس کے مطابق مامو خوڑ کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔بارودی مواد نصب کرنےوالے دہشت گرد صالح رحمن کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ، ادھر علاقہ در سمند کے مقام پر بھی نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں نصب 6کلو وزنی بم نصب کر رکھا تھا جسے ناکارہ بنادیاگیا ہے ۔

مزید خبریں :