پاکستان
21 دسمبر ، 2014

کراچی : بفر زون میں فائرنگ ، ڈاکٹر جاں بحق

کراچی : بفر زون میں فائرنگ ، ڈاکٹر جاں بحق

کراچی.......کراچی کے علاقے بفرزون میں لیبارٹری کے باہر فائرنگ سے عباسی شہید اسپتال کا ایک ڈاکٹر کو ہلاک کر دیا گیا۔ایس پی گلبرگ اسد چوہدری کے مطابق بفرزون میں نجی اسپتال کی لیبارٹری کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر عارف مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو عباسی شہید اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں تعینات تھے۔

مزید خبریں :