پاکستان
21 دسمبر ، 2014

حیدرآباد ،ٹھٹھہ سمیت سندھ کےمتعدد اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل

حیدرآباد ،ٹھٹھہ سمیت سندھ کےمتعدد اضلاع میں  بجلی کی فراہمی معطل

حیدرآباد........حیدرآباد ،ٹھٹھہ سمیت سندھ کےمتعدد اضلاع میں صبح 4بجےسےبجلی کی فراہمی معطل ہے۔ حیسکو ذرائع کے مطابق سندھ کےمتعدد اضلاع میں صبح 4بجےسےبجلی بند ہے۔ متاثرہ اضلاع میں حیدرآباد،ٹھٹھہ،ٹنڈومحمدخان ،ٹنڈوالہ یار، بدین، تھرپارکر سمیت دیگر شامل ہیں۔حیسکو حکام کاکہناہے کہ بجلی کی بندش لائن میں فنی خرانی کے باعث ہوئی ہےاور بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیاگیا۔بجلی معطلی کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔

مزید خبریں :