21 دسمبر ، 2014
مکائو.....مکاؤ کی 15 ویں سالگرہ خوب جوش خروش سے منائی گئی،آتش بازی کے دلکش نظاروں نے آسمان کو جگ مگا دیا۔چین کا دوبارہ حصہ بننے والے چین کے خصوصی خطے مکاؤ کی 15 ویں سالگرہ پر شاندار جشن منایا گیا۔آتش بازی سے مکاؤ کاآسمان جگ مگا اٹھا۔لائٹ شو اور چین کی روایتی موسیقی سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ چینی صدر ژی جن پنگ نے بھی اس جشن میں شرکت کی۔