دنیا
22 دسمبر ، 2014

نیویارک :ہلاک پولیس اہلکاروں کی یادگار پر پھول رکھے گئے

نیویارک :ہلاک پولیس اہلکاروں کی یادگار پر پھول رکھے گئے

نیویارک.......نیویارک میں گزشتہ روز مارے جانے والے پولیس اہلکاروں کی یادگار پر پھول رکھے گئے۔صدر اوباما نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی مزمت کی ہے ۔نیویارک کے علاقے بروکلین میں عوام نے گزشتہ روز ہلاک ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی ایک عارضی یادگار پر پھول رکھے۔40 سالہ رافیل اور 32 سالہ "وینجیان" کو گزشتہ روز مسلح شخص کے اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جب وہ دوران ڈیوٹی گشت پر تھے۔ صدر براک اوباما نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

مزید خبریں :