دنیا
22 دسمبر ، 2014

شام کا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

شام کا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

دمشق........شام نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق شام کے صوبے قنیطرہ کے گائوں حدر میں ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے ، تاہم اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ حدر کے علاقے میں اس سے قبل بھی اسرائیلی اور شامی افواج کے درمیان جھڑپیں پوتی رہی ہیں۔ پچھلے ہفتے بھی شام نے الزام لگایا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے قریب بمباری کی ہے۔

مزید خبریں :