22 دسمبر ، 2014
کراچی ..... حکومت اور اپوزیشن سمیت دہشتگردی کیخلاف پوری قوم کے متحد ہوجانے سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا بھی حوصلہ بلند ہو اہے جسکے باعث آج اسٹاک مارکیٹ میں 550سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس 550سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ31ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائیوں اور پوری قوم کے یکجا ہوجانے سے سرمایہ کار وں میں ملکی حالات بہترہونے کی نئی امید جاگی ہے جس کے باعث انکی جانب سے آج توانائی ،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں زائد سرمایہ کاری دیکھی جارہی ہے ۔