دنیا
24 دسمبر ، 2014

امریکا میں بگولوں نے تباہی مچادی،4ہلاک20افراد زخمی

امریکا میں بگولوں نے تباہی مچادی،4ہلاک20افراد زخمی

مسی سپی...... امریکا کی ریاست مسی سپی میں بگولوں نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ ریاستی حکام کے مطابق بگولوں نے مسی سپی کے جنوبی علاقے میں سب کچھ تہس نہس کردیا مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ طوفان کے باعث 40 سے زائد گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، درخت اور بجلی کی تاریں گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ، اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،مسی سپی ، جارجیا اور لوزیانا میں 5 بگولے ریکارڈ کیے گئے ۔

مزید خبریں :