پاکستان
26 اپریل ، 2012

وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا رد عمل

وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا رد عمل

پشاور…خیبر پختون خوا میں حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے اسے تاریخی فیصلہ قراردیتے ہوئے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا کہا ہے۔خیبر پختون خوا میں حکمران جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔حکمران اتحاد کی بڑی جماعت اے این پی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ملک کے موجودہ حالات سے ہم آہنگ نہیں۔ دوسری جانب پی پی پی نے فیصلے کو عدلیہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے لئے ایک اور زخم قرار دیا ہے۔خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی سزا یافتہ ہیں، لہٰذا ان کو عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرام خان درانی کے مطابق عدلیہ نے فیصلے دینے میں وزیرا عظم کے منصب کا پورا خیال رکھا ہے۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کسی بھی حصے میں عدالتی فیصلے کے خلاف عوامی سطح پر کوئی شدید ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں :