25 دسمبر ، 2014
ویٹی کن سٹی........ دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ کا یوم ولادت منارہی ہے ۔سانتاکلاز تحفے بانٹنے میں مصروف ہیں اور لوگ امن اور خوشحالی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی دعائیہ تقریب سے خطاب میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس نے کہا کہ لوگ اپنے دل و دماغ کو کھلا رکھیں اور لوگوں کے ساتھ اچھائی کریں. مسائل سے گھرے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں۔ آسٹریلیا میں لوگوں نے کرسمس کا آغاز گرجا گھروں میں دعائیں مانگ کیا ۔سینٹ میری کیتھڈرل میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، کچھ لوگ بونڈی بیچ پہنچ گئے سرفنگ کی ، گیمز کھیلے ۔ تصاویر بھی کھنچوائیں۔ملیبرن کے چڑیا گھر میں جانوروں کے لیے بھی کیا گیا کرسمس کا خصوصی انتظام ، انہیں مزے مزے کےکھانے اور تحائف دئے گئے۔ ملائیشیا میں وزیراعظم نجیب رزاق کے ساتھ امریکی صدر باراک اوباما نے گولف کھیل کر انجوائے کیا۔اس سے قبل اوباما اور خاتون اول مشعل نے کرسمس کے موقع پر اپنے خطاب میں قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ بہت جلد افغانستان سے امریکی فوجی بھی اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔ عراقی کُردستان کے دارالحکومت ارابیل میں ایک خیمے میں کرسمس کی تقریبات منعقد ہوئیں ، جس میں مذہبی رہنماوں سمیت کردستان کے وزیراعظم نے شرکت کی اور سب کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ، مصر اور شام میں بھی عیسائی برادری نے دنیا بھر اور خاص طور اپنے ملکوں میں امن کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔