26 دسمبر ، 2014
اسٹاک ہوم.......سوئیڈن میں نامعلوم شخص نے ایک مسجد میں آگ لگا دی،آگ لگنے کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ وسطی سوئیڈن کے قصبے اسکلسٹونا میں پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے مسجد میں کوئی جلتی چیز پھینکی جس سے آگ لگ گئی، مسجد میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ باہر نکل آئے، پولیس اور امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ بجھادی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھوئیں سے دم گھٹنے اورجُھلسنےسے 5 افراد زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب سوئیڈن میں امیگریشن قوانین میں ترمیم پر غور کیا جا رہا ہے۔