26 اپریل ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سی آئی ڈی نے کارروائی کرکے چار مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سی آئی ڈی نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے سابقہ ناظم ملیر کو قتل کرنے سمیت 4 افراد کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک ایم پی فائیو رائفل ،تین ٹی ٹی پستول اور دو چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان قتل کے علاوہ ڈکیتی اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔