پاکستان
26 اپریل ، 2012

لیاری میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کرفیو لگاکر آپریشن کیا جائیگا،نبیل گبول

لیاری میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کرفیو لگاکر آپریشن کیا جائیگا،نبیل گبول

کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہ نماملک محمد خان جاں بحق ہوگئے۔نبیل گبول کا کہنا ے کہ لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کرفیو لگاکر آپریشن کیا جائے گا رہ نماوٴں نے ،،ملک محمد خان کی ہلاکت کی جوڈیشیل انکوائری کا مطالبہ کیا ۔پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ارشدنقوی کے مطابق ملک محمد خان لیاری کے علاقے آٹھ چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے ملک محمد خان پیپلز پارٹی پی ایس 111 کے صدر تھے اورٹاوٴن ناظم بھی رہے۔ ملک محمد خان کی لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا کہ گزشتہ دنوں صدر آصف علی زرداری نے لیاری سے متعلق ایک اجلاس میں لیاری میں جاری کشیدگی اور امن و امان کی صورتحال پر آپریشن کا فیصلہ کیا تھا اورملک محمد خان کی ہلاکت بھی اس کی ایک کڑی ہے، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں کرفیو لگاکر ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا اور وہ خود آپریشن کی نگرانی کریں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں نے ملک محمد خان کے خاندان سے گہری دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک محمد خان کے قاتلوں جیسے لوگوں کی بیخ کنی ہونی چاہئے ، اور ملک محمد خان کی ہلاکت کوپیپلز پارٹی کا نقصان قراردیا۔

مزید خبریں :