29 دسمبر ، 2014
دمشق ........شام کے شمالی صوبے حلب میں ملٹری چیک پوسٹ پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئےانسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دھماکا کرد فورسز کے زیر انتظام قطنا کے علاقے قطنا میں پیش آیا جب ایک گاڑی سے کرد فورسز کے چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کےنتیجے میں 4 کرد فورس کے اہلکار اور 2 بچے ہلاک جبکہ 10 زخمی بھی ہوئے۔تنظیم کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔کرد فوجیں اس علاقے میں داعش دہشت گردوں کے خلاف لڑنے میں مصروف ہیں اور پر تشدد کارروائیوں میں کءی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔