27 اپریل ، 2012
کوئٹہ ... کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ،پولیس کے مطابق ایس ایچ اوبروری کی مدعیت میں تھانہ بروری میں انسداددہشت گردی ایکٹ ،اقدام قتل،دھماکہ خیز مواد رکھنے سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ،پولیس کے مطابق خود کش حملہ آورکی شناخت کیلئے جانچ پڑتال کی جارہی ہے اگر ضرورت پڑی تو لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔