دنیا
29 دسمبر ، 2014

ملائیشین لاپتہ طیارہ بالکل ٹھیک اوردرست حالت میں تھا

ملائیشین لاپتہ طیارہ بالکل ٹھیک اوردرست حالت میں تھا

کولمبو........لاپتہ ہونے والا ملائیشین طیارہ تکنیکی لحاظ سے بالکل ٹھیک تھا اور عالمی معیار کے مطابق کام کررہا تھا جبکہ جہاز کو اڑانے والا پائلٹ بھی ایک ماہر پائلٹ تھا۔ ایئر ایشیا کا لاپتہ ہونے والا جہاز ایئر بس تھری ٹوئنٹی ٹو ہنڈرڈ 2008سے آپریشنل ہے۔ یہ جہاز 13 ہزار 600 پروازیں کرچکا تھا اور 23 ہزار گھنٹےکی فلائٹ لے چکا تھا۔ جہاز صرف 6,7 سال پرانا تھا جبکہ ایسے جہاز کی میعاد25سال تک ہوتی ہے۔ ایئر ایشیا کے مطابق جہاز کی آخری مینٹیننس شیڈول کے مطابق 16نومبر کو ہوئی تھی۔ اس وقت دنیا بھر میں اے تھری ٹوئنٹی ٹوہنڈرڈ جیسے6 ہزار ائر بس آپریشن میں ہیں۔ یہ جہاز زيادہ تر مختصر سفر کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ دوسری طرف جہاز کے کیپٹن لریانٹو اپنے کیرئیرمیں 6ہزار 100گھنٹوں کی پرواز کا تجرکہ رکھتے ہيں۔ ان کے معاون پائلٹ فرانس کے ریمی ایمانوئل 2ہزار 2 سو 75گھنٹے کی پرواز کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :