27 اپریل ، 2012
واشنگٹن. . . .امریکی عدالت نے ابیٹ آبا د آپریشن کی تصاویر اور وڈیوز جاری کرنے کا حکم دینے سے انکارکردیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک امریکی واچ ڈاگ ایجنسی نیایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کی تصاویراوروڈیوجاری کرنے کامطالبہ کیاتھا۔امریکی محکمہ دفاع اورسی آئی اے کے انکارکے بعدواچ ڈاگ نے امریکی عدالت سے رجوع کیاجس میں کہاگیاتھاکہ عدالت امریکی محکمہ دفاع اورسی آئی اے کواسامہ کی ہلاکت کی تصاویراوروڈیوجاری کرنے کاحکم جاری کرے۔جج نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ اس مقدمے میں کوئی حکم نہیں دیاجائیگا۔