پاکستان
01 جنوری ، 2015

کراچی:گلستان جوہر فرنیچر مارکیٹ میںآتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی:گلستان جوہر فرنیچر مارکیٹ میںآتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی....کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پاننے کے لیے فائرٹینڈر کی 5 گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد آ گ پر قابو پالیا گیا۔ خوش قسمتی سے آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آگ لگنے والی جگہ سے گیس کے 30 سلینڈر اور آئل سے بھرے دو ڈرم بھی ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آگر ان گیس سلینڈر یا آئل ڈرم میں لگ جاتی تو کوئی بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :