01 جنوری ، 2015
کراچی .....کراچی میں تیز ہواہیں کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کی 3 پروازیں لینڈ نہیں کرسکی ہیں۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئرلائنز کو موسم کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔کراچی ایئرپورٹ آنے والی3 غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں تیز ہوائیں کے باعث لینڈ نہیں کرسکی۔ جس کے باعث ان کو مختلف روٹس پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق عمان ائیر کی پرواز بھارت کے شہر احمدآباد ، ایران ایئر کی پرواز ایران کے شہر زاہدان جبکہ ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز مسقط چلی گئی ہے جبکہ اسی دوران سعودی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تیز سرد ہواوں کے باعث فلاٹ آپریشن متاثر ہے۔ جس کے باعث ائیرلائنز کو موسم کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ہر پائلٹ اپنے طیارے کے لحاظ سے فیصلہ کرے گا وہ اتر سکتا ہے یا نہیں۔ترجمان کے مطابق طیاروں کے ٹیک آف میں کوئی مشکل نہیں ہے جبکہ طیاروں کو لیڈنگ کے وقت مشکل پیش آسکتی ہے۔کراچی ایئرپورٹ آنےوالی3غیرملکی ایئرلائن کی پروازیں تیزہواؤں کےباعث لینڈنہیں کرسکیں۔